5 اپریل 2013 - 19:30

پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے فوری حل اور اسلام آباد – نئی دہلی کے درمیان ویزوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کل جمعہ کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان مسئلۂ کشمیر اور ویزوں کے تبادلے جیسے مسائل کے فوری حل کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جب ممکن ہے کہ فریقین کی جانب سے ان مسائل کے حل کےلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور سیاسی سطح پر بھی ان مسائل کے حل کا رجحان موجود ہو۔ سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر گذشتہ ماہ پیش آنیوالے واقعات کے بعد ،ہندوستان نے پاکستانی شہریوں کےلئے ویزوں کو بند کیا ۔
اس سے قبل ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ  دونوں ممالک کے تعلقات ،معمول پر آنے کےلئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔
ادھر ہندوستان نے پاکستان کے بزرگ شہریوں کو سرحد پر ہی ویزوں کا اجراءشروع کر دیا ہے۔ نئی دہلی میں ہندوستانی وزارت خارجہ کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستانی شہریوں کو گروپ یا سیاحتی ویزے دینے کے فیصلے پر ابھی عملدرآمد شروع نہیں ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲